اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت نے کہا آئندہ کوئی پاکستانی خاتون سے شادی نہ کرے، سعودی حکومت نے اپنے شہریوں پر پابندی لگادی، سعودی شہری صرف پاکستان نہیں، 3 دوسرے ملکوں کی خواتین سے بھی شادی نہیں کرسکیں گے۔ ڈائریکٹر مکہ مکرمہ پولیس، میجر جنرل عساف القرشی کے مطابق سعودی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین سے سعودی شہری شادی نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے علاوہ افریقی ملک چاڈ، بنگلہ دیش اور برما کی خواتین پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ڈائریکٹر پولیس مکہ مکرمہ کے مطابق مراکشی خواتین سے شادی کے خواہشمند سعودی افراد کو پولیس ریکارڈ اور اپنی پہلی بیوی کا تحریری اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا۔ بنگلہ دیش، برما، چاڈ اور برمی نژاد پاکستانی خواتین سے شادی ممنوع اس لیے قرار دی گئی ہے کہ ان ممالک کی خواتین سے سعودی شہری کثیر تعدادمیں شادیاں کر چکے ہیں۔
.......
/169